Christmas .Matthew 1:21 says:
“And she shall bring forth a son, and thou shalt call His name JESUS: for He shall save His people from their sins.”
متی 1:21 میں لکھا ہے:
"وہ ایک بیٹے کو جنم دے گی، اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔"
God’s angel came to Joseph in a dream and told him that Mary would bear a Son, and that His name must be Jesus, because He would save His people from their sins.
خدا کا فرشتہ یوسف کے خواب میں آیا اور اسے بتایا کہ مریم کے بیٹا ہوگا اور تم اس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دے گا۔
The name Jesus means Savior, the One who delivers. He is your Savior and my Savior.
یسوع کا مطلب ہے نجات دینے والا۔ وہ میرا اور آپ کا نجات دہندہ ہے۔
John 3:16 says:
“For God so loved the world that He gave His only begotten Son, that whosoever believeth in Him should not perish, but have everlasting life.”
یوحنا 3:16 میں لکھا ہے:
"خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اس پر ایمان لائے وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔"
This Son is Jesus Christ, who came as the Savior of all. God did not hold back His only Son—how then would He hold back anything else from us?
یہ بیٹا خداوند یسوع مسیح ہے جو ہم سب کا نجات دہندہ ہے۔ خدا نے اپنا اکلوتا بیٹا دینے میں دریغ نہ کیا، تو وہ اور چیزیں کیوں روک سکتا ہے؟
God’s love for humanity is immeasurable. He prepared salvation so that we would not die in sin but receive eternal life through Christ.
خدا کی انسان سے محبت بے مثال ہے۔ اس نے نجات کا بندوبست کیا تاکہ ہم گناہ میں مر نہ جائیں بلکہ مسیح کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی پائیں۔
Through Mary, God brought the Savior into the world. The Holy One born of her was called the Son of God.
مریم کے ذریعہ خدا نے نجات دینے والے کو دنیا میں بھیجا۔ جو مولودِ مقدس تھا وہ خدا کا بیٹا کہلایا۔
All who believe in Him are saved and become His people. Their salvation begins the day they put their faith in Jesus.
جو اُس پر ایمان لاتے ہیں وہ نجات پاتے ہیں اور اُس کے لوگ کہلاتے ہیں۔ ان کی نجات اسی دن سے شروع ہو جاتی ہے جس دن وہ ایمان لاتے ہیں۔
Jesus came so that we might have eternal life through Him.
یسوع اس لئے آیا کہ ہم اس کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی پائیں۔
Through one man (Adam) death entered the world, and through the second Adam (Christ) life and righteousness came.
ایک آدم کے ذریعے گناہ اور موت دنیا میں آئے، اور دوسرے آدم یعنی مسیح کے ذریعے راستبازی اور زندگی آئی۔
This is the meaning of Christmas:
Christmas celebrates the presence of Jesus Christ—the One who is alive forever.
یہی کرسمس کا مطلب ہے:
کرسمس خداوند یسوع مسیح کی موجودگی کا اعلان ہے—جو ابد تک زندہ ہے۔
We celebrate birthdays of the living, not the dead. Jesus is alive forever, therefore His birth is celebrated forever.
ہم زندہ لوگوں کی سالگرہ مناتے ہیں نہ کہ مردوں کی۔ یسوع ہمیشہ زندہ ہے اس لیے اس کی برتھ ڈے ہمیشہ منائی جاتی ہے۔
First, Joseph was told that Mary would bear a Son and His name would be Jesus because He would save His people.
پہلے یوسف سے کہا گیا کہ مریم بیٹا جنے گی اور اس کا نام یسوع ہوگا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو نجات دے گا۔
Then John 3:16 confirmed that this Son was given for the whole world so that whoever believes in Him receives eternal life.
پھر یوحنا 3:16 میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہی بیٹا دنیا کے لیے دیا گیا تاکہ جو کوئی اس پر ایمان لائے وہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔
Without Jesus, there is no eternal life.
یسوع کے بغیر ابدی زندگی کہیں نہیں ملتی۔
If we want eternal life, we must believe in God’s only Son, Jesus Christ.
اگر ہم ہمیشہ کی زندگی چاہتے ہیں تو خدا کے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح پر ایمان لائیں۔
Then the purpose of Christ’s coming and the purpose of our Christmas celebration will be fulfilled.
تب مسیح کے دنیا میں آنے کا مقصد بھی پورا ہوگا اور ہمارا کرسمس منانے کا اصل مقصد بھی۔
If we celebrate Christmas only as the world does, then the joy lasts only a few days.
اگر ہم دنیا کی طرح کرسمس منائیں تو اس کی خوشیاں چند دن کی ہوتی ہیں۔
But if we celebrate Christmas by believing in Christ, then Christmas becomes eternal joy in our lives.
لیکن اگر ہم مسیح پر ایمان لا کر کرسمس منائیں تو یہ خوشیاں ابدی بن جاتی ہیں۔
Do you want temporary joy or eternal joy?
کیا آپ چند دنوں کی خوشی چاہتے ہیں یا ابدی خوشیاں؟
If you want eternal Christmas, then believe in the only begotten Son of God and receive everlasting life.
اگر آپ ابدی کرسمس چاہتے ہیں تو خدا کے اکلوتے بیٹے پر ایمان لائیں اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کریں۔
