کرسمس کی خوشیوں کو ابدی خوشیاں

متی کی انجیل اس کے ایک آیت نمبر ایک ۔ اُس کے بَیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یِسُوع رکھنا کِیُونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نِجات دے گا۔ And she shall bring forth a son, and thou shalt call his name JESUS: for he shall save his people from their sins. خدا کا فرشتہ یوسف کے خواب میں آتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ مریم کے بیٹا ہوگا اور تو اس کا نام یسوع رکھنا کیوں کہ وہ اپنے لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دے گا یسوع مسیح کا مطلب ہے نجات دینے والا میرا اور آپ کا نجات دہندہ خُداوند یسوع مسیح ہے ۔ یوحنا کی انجیل میں 3 آیت نمبر 16 میں  لکھا ہے خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھیں  اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جوکوئی اس پر ایمان لائے وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔یہ بیٹا خداوند یسوع مسیح ہے جو ہم سب کا نجات دہندہ ہے خدا نے اپنا اکلوتا بیٹا دینے میں دریغ نہیں کیا تو ہمیں باقی چیزیں دینے میں کیسے دریغ کر سکتا ہے خدا کی انسان کے ساتھ بے پناہ محبت ہے خدا ہم سے پیار کرتا ہے اس لیے اس نے ہماری نجات کا بندوبست کیا تاکہ میں اور آپ گناہ میں نہ مرے بلکہ ہمیشہ کی زندگی کو حاصل  کریں جو خداوند یسوع مسیح میں ہے۔ اس لیے اس نے مریم کے جسم سے ہمارے لئے نجات کا بندوبست کیا اور اس کے باطن میں ایک بیٹا آپ موجود ہوا اور وہ مولود مقدس خدا کا بیٹا کہلایا ہم سب کی نجات اس کے وسیلہ سے ہوئی جو اس پر ایمان لاتے  ہیں وہ ہلاک نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرتے  ہیں۔ جو مسیح پر ایمان لاتے ہیں وہ اس کے لوگ ہیں خاص لوگ بن جاتے ہیں ان کے لیے نجات اس دن شروع ہو جاتی ہے جس دن وہ خداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے نام سے خدا کو قبول کرتے ہیں خداوند یسوع مسیح کا دنیا میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لوگ اس کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی کو حاصل کریں جب ایک ہی آدمی کے ذریعے سے موت اس دنیا میں ای تو ایک ہی آدمی کے سبب سے زندگی کا آغاز بھی ہوا ہے پہلا آدم ٹھہرا۔ اور دوسرا آدمی ثانی ٹھہرا ایک کے وسیلہ سے گناہ آیا۔ اور دوسرے کے وسیلہ سے راست بازی یہ ہمیشہ کی زندگی خداوند یسوع کے پاس ہے جو ہم اس پر ایمان لانے کے وسیلہ سے حاصل کر سکتے ہیں کرسمس ڈے کا مطلب خداوند یسوع مسیح کی کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے ہے کہ وہ آج کل بلکہ اب تک ہمیشہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا کیونکہ زندہ لوگوں کا برتھ ڈے منایا جاتا ہے مردہ کا نہیں خداوند یسوع مسیح ابدالآباد زندہ ہے اسی لئے اس کی برتھ ڈے بھی ہمیشہ منائی جائے گی اور منائی جاتی ہے یہ کرسمس دن ہے جو خداوند یسوع مسیح کی برتھ ڈے کا جشن منانے کا دن ہے ۔ پہلے یوسف سے کہا گیا کہ اس کے بیٹا ہوگا اور تو اس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دے گا ۔ اور یوحنا کی انجیل میں۔ اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بیٹا  دنیا کے لیے بخش دیا گیا ہے جو اس پر ایمان لائے وہ ہمیشہ کی زندگی پائے تو ہمیں خداوند یسوع مسیح کے بغیر زندگی کہیں نہیں مل سکتی اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرے تو خدا کے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح پر ایمان لائیں ۔ تب خداوند یسوع مسیح کا دنیا میں آنے کا مقصد پورا ہوگا۔ اور ہم لوگوں کے کرسمس منانے کا بھی مقصد پورا ہوگا کیا آپ ابدی خوشیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کچھ دنوں کی اگر ہم دنیا داری کی طرح کرسمس مناتے ہیں تو یہ کچھ دنوں کا ہوگا مگر ہم جب خداوند یسوع مسیح پر ایمان لا کر کرسمس کے مقصد کو پورا کرکے کرسمس مناتے ہیں تو پھر یہ ہمارے لئے ابدی کرسمس بن جاتا ہے کیا ہم کچھ دنوں کا کرسمس منانا چاہتے ہیں یا ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ کرسمس کی خوشیاں ہمیشہ ہماری زندگی میں رہیں اگر ہم ان خوشیوں کو ہمیشہ کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خدا کے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح پر ایمان لائے اور ہمیشہ کی زندگی میں شامل ہوجائے اور کرسمس کی خوشیوں کو ابدی خوشیاں بنا لیں جو آپ کی زندگی کے ساتھ ہمیشہ جڑی رہیں گی