خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے
صرف ایک ہی سچا حقیقی خدا ہے استشنا 6/ 4 ۔ 5۔ خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے ۔ تو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ ۔ مسیحی ایمانداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے دل اور اپنی جان سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھیں ۔ کیوں کہ خدا ہماری جان سے بڑھ کر ہے تو جو اپنی جان اس کے لئے دیتا ہے وہ اپنی جان بچا تا ہے اسی لئے ہمیں جان دینے تک وفادار رہنا چاہیے اس کا وعدہ ہے جان دینے تک وفادار رہو گے تو میں تمہیں زندگی کا تاج دوں گا ہمیں ہر حال میں خدا وند سے محبت کرنی چاہیے ہماری جان ہماری نہیں بلکہ خدا کی ہے اور نہ ہی ہماری طاقت ہماری ہے ۔ ہمیں اپنی طاقت سے خدا کے جلال کو ظاہر کرنا ہے ۔ ہم اپنی طاقت کو دنیا کے بیکار کاموں میں خرچ نہ کریں بلکہ خدا کی بادشاہی کے لیے ہم خدا کے سچے سپاہی ہیں تو ہمیں خدا کی خدمت کے لیے اپنی طاقت کو خرچ کرنا ہے ۔ نہ کہ دنیا داری کے کاموں کے لیے ۔ یسعیاہ کی کتاب 45/ 18۔ کیونکہ خداوند جس نے آسمان پیدا کیے وہیں ہمارا خدا ہے ۔اسی نے زمین بنائی اور تیار کی اسی نے اسے قائم کیا ۔ اس نے اسے عبث پیدا نہیں کیا بلکہ اس کو آبادی کے لئے آراستہ کیا ۔ وہ یوں فرماتا ہے کہ میں خداوند ہوں اور میرے سوا اور کوئی خدا نہیں ۔ ہمارا خدا ایک سچا اور حقیقی خدا ہے اس کے سوا اور کوئی بھی خدا نہیں جس سے ہم محبت کر سکے صرف ایک خدا ہے اور ایک ہی خداوند ہے یعنی خداوند یسوع مسیح ۔اور ایک ہی خدا یعنی باپ تو ہمیں خدا سے ہٹ کر اور خداوند سے ہٹ کر کسی اور سے محبت نہیں کرنی ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہے سب کچھ خدا کا ہے ۔ زمین ہو یا عثمان یا زمین کی چیزیں ہیں یا آسمان کے سب کچھ خدا نے بنایا ہے اور سب چیزیں پیدا کی ہیں اور یہ سب کچھ یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہوا ہے اور اسی کے واسطے اور اسی کے لیے ہوا ہے ۔ یہاں تک کہ ہم سب انسان بھی اسی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں ۔ تاکہ ہم خدا کے بیٹے یسوع مسیح کے جلال کو ظاہر کرے اس کی پرستش کے وسیلہ سے اور عبادت کے اسی لئے ہمیں اپنے پورے دل اور اپنی جان سے صرف خداوند سے محبت کرنی چاہیے ۔ کیوں کہ سب چیزوں کا مالک یسوع مسیح ہے اس کے سوا کوئی اور نہیں ۔ پہلا سلاطین ۔ 8/ 40۔ زمین کی سب قومی جان لے کے خداوند ہی خدا ہے اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ۔ یسعیاہ ۔ 42/ 8 ۔ یہوواہ میں ہوں یہی میرا نام ہے میں اپنا جلال کسی دوسرے کے لئے اور اپنی حمد کھودی ہوئی مورتیوں کے لیے روا نہ رکھوں گا ۔ اس سے یہ بات بالکل ظاہر ہوتی ہے کہ خدا نہیں چاہتا کہ ہم کسی دوسری کے نام کو جلال دے یا کسی اور کی حمد کریں یا کسی اور کی عبادت کرے صرف اور صرف سچے خدا کی عبادت کریں کیوں کے اس نے انسان کو اسی لئے پیدا کیا تھا کہ انسان اس کی عبادت کرے ۔ مگر انسان نے بہت سارے خدا بنائے ہوئے ہیں اور بہت سارے خداوند بھی جب کہ صرف ایک ہی خداوند ہے اور ایک ہی خدا ہے ۔ مگر انسانوں نے مورتیوں کو خدا بنایا ہوا ہے اور دیویوں اور دیوتاؤں کو خدا مانتے ہیں سچے خدا کو چھوڑ کر جھوٹوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ۔ اس لیے کیوں کہ انسان خدا سے بے وفائی کرتا ہے ۔ اور یہ بے وفائی ڈالنے والا ابلیس ۔ مگر خدا کا روح ہمیں سچی محبت سکھاتا ہے جن کے اندر خدا کا روح ہے ۔ وہ ہمیشہ خدا کے ساتھ محبت کرتے اور خدا کے ساتھ وفادار رہتے ہیں کلام مقدس فرماتا ہے ۔ یسعیا 43/ 10۔ 11۔ خداوند فرماتا ہے تم میرے گواہ ہوں ۔ تاکہ تم جانو اور مجھ پر ایمان لاؤ اور سمجھو کے میں وہی ہوں ۔ مجھ سے پہلے کوئی خدا نہ ہوا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہوگا ۔ اس سے ہمیں یہ بات سمجھ آتی ہے کہ خدا شروع سے ایک ہی خدا ہے نہ اس سے پہلے کوئی خدا تھا اور نہ اس کے بعد کوئی ہوگا صرف خدائے واحد ہے اور ہم لوگ اس کے گواہ ہیں یہ گواہی جھوٹی نہیں سچی ہے ۔ ہمیں اور اس کی گواہی دینی ہے دنیا کے آخر تک ۔ یسعیا 45/ 22 ۔ اے انتہا زمین کے سب رہنے والو تم میری طرف متوجہ ہوں اور نجات پاؤ کیونکہ میں ہی خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں ۔ جی ہاں ہم نے سب دنیا میں جا کر اس کی گواہی دینی ہے جب تک ہمارا وجود ہے ہم اس کی گواہی دے کیونکہ اس کے وسیلہ کے بغیر ہمیں نجات نہیں ملتی اسی لئے ہمیں پوری دنیا میں جاکر انجیل کی منادی کرنی ہے سچی محبت اور لگن کے ساتھ خداوند یسوع مسیح کی گواہی دی لوگوں کو شاگرد بنائیں اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دیں اور ان کو خداوند کی تعلیم دی ۔ تاکہ پوری دنیا میں خدا کی محبت پھیل جائے۔ آمین ۔
-
Elders trembled at the coming of Samuel. (1Sm 16:4) And Samuel did that which the LORD spoke, and came to Bethleh...
-
Matthew 5:6, Blessed are they which do hunger and thirst after righteousness : for they shall be filled. The craving of bodily hunger ha...
-
THE SERMON ON THE MOUNT In the sermon on the Mount (Mt. 5---7),Jesus introduces the kind of life those who seek the Kin...
