خدا نے اپنا وعدہ یسوع کو دنیا میں بھیج کر پورا کردیا

خدا نے اپنا وعدہ یسوع  کو دنیا میں بھیج کر پورا کردیا
 
               ۔ خدا آپ سے پیار کرتا ہے کیونکہ وہ وعدوں کا سچا خدا ہے جب ہم خدا کو بھول جاتے ہیں اس کی نافرمانی کرتے ہیں اور دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں تو ہم اپنے وعدوں کو توڑ دیتے ہیں تو پھر خدا سے ہمارا رابطہ ٹوٹ جاتا ہے اس لیے کہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں  رومیوں کا خط (3_23  خدا نے اپنے بیٹے کو دنیا میں اس لئے بھیجا تاکہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے اور ہمیں خدا کی محبت کے بارے میں سکھائے جب وہ زمین پر تھا تو اس نے لوگوں کو خدا کی محبت کے بارے میں بتایا اور ایک دوسرے کو پیار کرنا سکھایا جو محبت خدا کو ہم سے ہے وہ اسے ظاہر ہوئی کہ خدانے اپنے اکلوتے بیٹے کو دنیا میں بھیجا تا کہ ہم اس کے ثواب سے زندہ رہے  یوحنا :4_9 اسی لئے کلامی مقدس میں لکھا ہے کہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی اس نے  اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا  ہم اس کے وسیلہ سے نجات پائی بلکہ ہمیشہ کی زندگی ہمیشہ کی زندگی  صرف یسوع مسیح کے پاس ہے

کیونکہ خداوند   فرماتے ہیں را حق اور زندگی میں ہوں
خداوند یسوع مسیح کے بغیر نجات نہیں ہے
خداوند خداوند یسوع ہم سب کی نجات ہے
خداوند یسوع مسیح کے بغیر کسی کے وسیلہ سے نجات نہیں ہے

جب فرشتہ نے یوسف سے کلام کیا تو اس نے فرمایا اس کے بیٹا ہو گا اور اس کا نام یسوع رکھنا وہی اپنے لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دے گا

تو فرشتہ کے پیغام سے یہ صاف پتہ چلتا ہےکہ یسوع مسیح ہمارا نجات دہندہ ہے

تو خدا کی کتنی عظیم محبت ہے کہ اس نے اپنا بیٹا دینے سے بھی گریز نہ کیا
اپنا بیٹا ہمیں بخش دیا
تو عزیزو
خدا نے اپنا بیٹا دے کر اپنی محبت کو ثابت کیا ہے
ہم اپنی محبت کو کیسے ثابت کرسکتے ہیں
توبہ کریں اور مسیح کے نجات دہندہ ہونے کا اقرار کریں
تو اپنی اپنی زندگی مسیح

دے کر ہم اپنی محبت کا اقرار کر سکتے ہیں
اس کلام کے پڑھنے والوں کو خداوند برکت  دے آمین